اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے نگراں شعبے کے نائب سربراہ واریو رانتا کی سربراہی میں ایک وفد بدھ کو تہران پہنچا- یہ وفد ایٹمی انرجی کے نگراں شعبے کے ڈائرکٹر آپارو سمیت پانچ افراد پر مشتقل ہے- ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے اس وفد کے دورہ تہران کا مقصد، دو طرفہ مشترکہ اعلامیے سے متعلق پروگرام کے تناظر میں آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون کے بارے میں گفتگو کر نا بتایا ہے کہ جس پر ایک سال پہلے دستخط ہوئے تھے- بہروز کمالوندی نے مزید کہا کہ اس اعلامیے کے مطابق مختلف پہلوؤں سے مختلف موضوعات کا بتدریج جائزہ لیا جائے گا جس کے اب تک دو مرحلے انجام پا چکے ہیں اور تیسرے مرحلےمیں، جس میں پانچ موضوعات شامل ہیں، دو موضوعات کے بارے میں مذاکرات کئے جارہے ہیں البتہ ہماری نظر میں یہ بھی ختم ہو چکے ہیں- ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے نمائندوں کے درمیان دو طرفہ مذاکرات، تہران میں ہو رہے ہیں جن میں ایران کی جانب سے آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے نجفی، وزارت خارجہ میں سیاسی شعبے کے ڈائرکٹر بعیدی نژاد اور ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے بعض حکام، موجود رہیں گے-
.......
/169